Sirf aik shakhas

 


صرف ایک شخص..........

اشرف المخلوقات سے بھری اس دنیا میں ہم صرف ایک شخص کا انتخاب کرتے ہیں اس سے ماورا وہ اچھا ہے یا برا صرف اسی کو چنتے ہیں اسی کے ساتھ ہنسانا چاہتے ہیں اسی کے سامنے رونا چاہتے ہیں اسی سے باتیں کرنا چاہتے ہیں اسی کے ساتھ مسکرانا چاہتے ہیں، اسی کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں اسی کے ساتھ جینا چاہتے ہیں، اسی کے ساتھ اپنی خواہشات کی تکمیل چاہتے ہیں اور اسی کے ساتھ خود کو مکمل کہتے ہیں،

ہمارے اپنے ہمارے لیے بہت کچھ کر کے بھی ہمیں بدل نہیں سکتے لیکن.........

لیکن وہ ایک شخص..........

اماں صبح سویرے کئی حیلے بہانوں سے ہمیں جگاتی ہیں لیکن کسی ایک شخص کی جستجو آدھی رات کو تہجد میں کھڑا کرتی ہے

ہم لاپروہ لوگ کئی لاڈ اور ناز نخرے کے بعد بھی اپنا خیال نہیں رکھتے لیکن ایک شخص کے ساتھ جچنے کے لیئے خود کو ہی بدل ڈالتے ہیں کیونکہ وہ ایک شخص آپ کے لیے دنیا نہیں آپ کی دنیا ہوتا ہے


کسی کے لیئے دنیا، اور کسی کی دنیا

ہونے میں بہت گہرا فرق ہوتا ہے

Comments

Popular posts from this blog

Hum pe guzre the ranj sare,jo khud pe guzre to loog samjhy

Saath Chalny Waly Jab Saath Chor Jaaty Hai